اے آئی ڈی ایم کے کی سکریٹری جنرل وی کے ششی کلا نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر
میں پارٹی ممبران اسمبلی کی ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں ریاست کی موجودہ
سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں اے آئی
ڈی ایم کے کے 134 میں سے 131
ممبران اسمبلی نے حصہ لیا اور انهوےنے محترمہ ششی کلا کی قیادت کے تئیں
عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو آگے بڑھانے میں ان کو مکمل تعاون دینے
کا یقین دلایا۔اس دوران کئے گئے فیصلوں کی کوئی معلومات نہیں دی گئی۔